• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی مارکیٹ سے منسلک ہونے کیلئے چینی زبان میں مہارت ضروری ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ چینی زبان کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں اور یہ زبان عالمی منظر نامے میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چینی زبان اقوامِ متحدہ کی 6 سرکاری زبانوں میں شامل ہے جبکہ چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے۔

مریم نواز نے چین کی بے مثال ترقی کو دنیا کے لیے روشن مثال قرار دیتے ہوئے امن، استحکام اور عالمی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، چینی زبان پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو چینی زبان کی تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید