لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے فوری ثمرات آنا شروع ہو گئے۔وزیرِ اعلیٰ سے چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔جس میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر برائے آئی سی ٹی ہب مس اسکارلٹ اور ڈپٹی سی ای او ہواوے مسٹر یو رے شامل تھے۔چینگ ڈونے تقریباً 2کھرب روپے(700ملین ڈالر) کی انوسٹمنٹ پر رضامند ی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سنٹر بنانا چاہتے ہیں ۔