اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) نواز شریف کی زیر صدارت GB انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس پنجاب ہاؤسمیں منعقد ہوا،جس نے موزوں امیدواروں کے چناؤ کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا 23رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ، پارلیمانی بورڈ میں وزیر اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال،وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز اس اجلاس میں شریک ہیں،۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے اجلاس کے لئے آمد پر محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔