چاندی کو سیسے میں تبدیل کرنے کے سنگین جرم میں محکمۂ کسٹمز کے 4 افسران کو معطل کر دیا گیا۔
کسٹمز کے حکام کے مطابق معطل افسران میں کلیکٹر، ڈپٹی کلیکٹر، انسپکٹر اور سپروائزر شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار 2 پریوینٹو افسران کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 5 اپریل کو کوئٹہ سے ضبط کی گئی 688 کلو چاندی کو پاکستان منٹ لاہور منتقل کیا گیا۔
لاہور میں جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ چاندی کے 400 بسکٹس کو سیسے سے تبدیل کر دیا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔