معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو ان کے ایک مداح نے قرآن مجید کا تحفہ دے دیا۔
لندن میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران این ہیتھاوے مداحوں کو آٹو گراف دے رہی تھیں کہ اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ جب سے میں نے آپ کو ان شاء اللّٰہ کہتے سنا تھا تو سوچا تھا کہ آپ سے ملا تو قرآن مجید کا تحفہ ضرور دوں گا جس پر اداکارہ نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ نے مداح سے قرآنِ کریم لیا اور پھر اس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔
اس سے قبل 43 سالہ این ہیتھاوے کی انٹرویو میں ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اپنے مستقبل سے متعلق انٹرویو میں گفتگو کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، انسان یا تو بڑھاپے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں مرنے سے اور میں ان شاء اللّٰہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔
این ہیتھاوے دی پرنسز ڈائیریز، دی ڈیول ویئرز پراڈا اور لیس مزریبلز سمیت کئی فلموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔