• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں خام تیل 113 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا ایران مذاکرات میں عدم پیش رفت کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ 113ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گیا، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 112 ڈالرز پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100  انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے 1 ہزار 144پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 268 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔

دوسری جانب کوریا اور ہانگ کانگ کے شیئر بازاروں میں مثبت رجحان ہے جبکہ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی آئی ہے۔

ادھر آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تجارتی جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

الجزیرہ کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز آبنائے ہرمز سے صرف 19 جہاز گزرے جبکہ عام حالات میں یہ تعداد تقریباً 129 جہاز روزانہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز وہ سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید