• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں تجارتی خسارہ ساڑھے 43 فیصد بڑھ گیا، رپورٹ

پاکستان کے تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 43 اعشاریہ 50 فیصد بڑھ گیا ہے جبکہ درآمدات میں 28 اعشاریہ41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اپریل میں برآمدات میں 9 اعشاریہ 50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل میں درآمدات 6 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں برآمدات 2 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، اس ماہ کا تجارتی خسارہ 4 ارب 7 کروڑڈالرز سے زیادہ رہا۔ تجارتی خسارہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 3 اعشاریہ 83 فیصد بڑھ گیا، درآمدات میں 7 اعشاریہ 46 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر اپریل میں برآمدات میں 14 اعشاریہ 03 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی2025 تا اپریل 2026 تجارتی خسارہ 20 اعشاریہ 80 فیصد بڑھ گیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 31 ارب 99 کروڑ ڈالرز رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں درآمدات میں 6 اعشاریہ 94 فیصد کا اضافہ ہوا، اسی مدت کے دوران درآمدات کا حجم 57 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں برآمدات میں 6 اعشاریہ 25 فیصد کی کمی ہوئی، برآمدات کا حجم 25 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید