• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں 18 تا 24 مئی خصوصی انسدادِ پولیو مہم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں 18 تا 24 مئی کو خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

این ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پولیو مہم کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مئی کی یہ خصوصی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جارہی ہے۔ 

پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ سندھ کے 20 مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 مخصوص اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

صحت سے مزید