پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس657 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 362 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے باعث اہم شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے دوران ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 278 روپے 71 پیسے پر آ گیا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔