لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود کا کہنا ہے کہ نئے کرائے کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بڑھائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔