ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 4700 ڈالر فی اونس ہے۔