تھر پارکر کے قصبے اسلام کوٹ کے صحت مرکز میں آنے والے 8 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ رواں ماہ مختلف دیہات سے آنے والے 38 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔
دوسری جانب مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤں میں 40 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ گاؤں میں میڈیکل کیمپ اور مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق کچھ دیہات کے پانی کے نمونوں میں ڈینگی وائرس کی افزائش کی تصدیق ہوئی ہے۔