• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 4539 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید