لاہور میں شہریوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا شکوہ کیا ہے۔
سبز مرچ کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ دیسی لیموں 400 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے فی کلو ہوگئے ہیں، جبکہ پیاز 60 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
ادرک کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے، جس کی قیمت 300 روپے سے بڑھ کر 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔