• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلسی گیبارڈ نے شوہر کے کینسر کے باعث ٹرمپ کابینہ سے استعفیٰ دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) تلسی گیبارڈ نے شوہر کے کینسر کے باعث ٹرمپ کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ٹرمپ کو ملاقات کے دوران استعفے سے آگاہ کیا گیا، بطور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس آخری تاریخ 30 جون مقرر، فاکس نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلسی گیبارڈ نے اوول آفس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ استعفیٰ کے باضابطہ خط میں انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ابراہام کو ہڈیوں کے ایک انتہائی نایاب کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث وہ خاندان کو وقت دینا چاہتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید