محکمۂ صحت خیبرپختونخوا کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید تعطیلات میں صحت کی سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
صوبائی محکمۂ صحت کے پی نے عید کے دوران صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمۂ صحت نے روڈ ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی یونٹس میں اضافی عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں ایمرجنسی وارڈز میں میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل دستیابی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
صوبائی محکمۂ صحت کے پی کے مراسلے میں تمام ضلعی ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو جامع ڈیوٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید کے دوران اسپتالوں میں عملے کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔