• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر سعودآباد میں میاں، بیوی کے قتل کا ملزم سچل سے گرفتار، اعتراف جرم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں میاں بیوی کے قتل کا ملزم سچل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ساجد مقتولہ کا بھائی ہے،جس نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے شخص فرار ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی بہن کی منگنی سعید گوپانگ سے ہوئی تھی، بہن نے پسند کی شادی کی تو اس کے منگیتر نے پیسے کی واپسی کا تقاضا کیا۔

ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ پیسے واپس نہ ملنے پر سعید گوپانگ کی طرف سے بہن کو قتل کرنے کی شرط رکھی گئی، دباؤ میں آکر بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔

قومی خبریں سے مزید