• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوید قمر نے معاشی اصلاحات پر حکومتی کارکردگی تشویشناک قرار دیدی

تصویر، فیس بک
تصویر، فیس بک

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نوید قمر نے بجٹ تیاریوں اور معاشی اصلاحات پر حکومتی کارکردگی تشویشناک قرار دے دی۔

حکمران جماعت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی پر انحصار خطرناک رجحان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے عوام پر مسلسل اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ایف بی آر 10 ماہ میں 680 ارب روپے سے زائد ٹیکس شارٹ فال پورا نہ کرسکا۔

نوید قمر نے یہ بھی کہا کہ حکومت 10 مئی تک بجٹ اسٹریٹیجی پیپر جاری کرنے میں ناکام رہی۔

نمائندہ ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ بجٹ 27-2026 میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، مختلف شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس کم کیے جاچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید