عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو جانور کو منڈی سے گھر تک پہنچانے کے مسئلے کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے دوران اکثر شہریوں کو مناسب سواری یا گاڑی کا انتظام کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
جانور کی خریداری جتنی خوشی کا باعث ہے، اسے محفوظ اور آرام دہ طریقے سے گھر پہنچانا اتنا ہی بڑا چیلنج ہوتا ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں سے جانور خریدنے کے بعد لوڈر ڈرائیوروں سے الگ بحث کرنی پڑتی ہے۔
لوڈر ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ لوگ مہنگے جانور تو خرید لیتے ہیں لیکن انہیں مناسب کرایہ دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے، پیٹرول مہنگا ہے آخر ہم نے بھی گھر کا چولہا جلانا ہے۔
شہری اور رکشہ ڈرائیور دونوں اپنی اپنی مجبوری بیان کرتے ہیں۔ بہرحال، قربانی کے جانور کو گھر پہنچانا ہر سال ایک الگ امتحان بن جاتا ہے۔