پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللّٰہ نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں آغا رفیع اللّٰہ، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے شرکت کی۔
پی پی رہنما نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت جی بی کے الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ بناچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹیاں بنی ہیں، اُسی طرح جی بی میں بھی بنیں گی۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اتحادیوں اور ن ليگ کو ایک دوسرے پر اعتماد ہے، پیپلز پارٹی کی رضا مندی اور اجازت کے بغیر کوئی قانون سازی نہیں ہوتی۔
تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جو 10 جون کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے، اس پر ابھی تک پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں فیصلہ نہیں ہوا۔