برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے آئی ایک خاتون نے سر سے بال توڑ کر کھانے میں ملا دیا اور پھر ایک ویٹریس کو بلا کر کھانے کو تبدیل کرنے کی درخواست کی۔
جس کے بعد ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے فوری طور پر خاتون کو تازہ کھانا فراہم کیا لیکن اس فیملی نے متبادل کھانے کو گھر لے جانے کے لیے پیک کروا لیا کیونکہ وہ کھانا کھا چکے تھے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور اصل کہانی سامنے آنے کے بعد اپنے آفیشل فیس بک پیچ پر اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔
ریسٹورنٹ کی اس پوسٹ نے کچھ ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ حاصل کر لی اور صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹ کے پیشہ ورانہ انداز کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔