وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد ہے۔
ترجمان وفاقی وزارت صحت کے مطابق کراچی میں مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم پر اجلاس ہوا، جس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق صوبائی کوآرڈینیٹر سندھ پولیو نے وفاقی وزیر صحت کو پیشرفت اور کارکردگی پر بریفنگ دی، اس موقع پر حاصل شدہ نتائج، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد ہے، اس کےخاتمےکےلیے متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز مشترکہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم کی کامیابی کےلیے نگرانی کے نظام مضبوط بنایا جائے، فیلڈ آپریشنز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے موثر اور مضبوط بنائیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کےلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں، عوام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔