• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر قطر جانے والا مسافر آف لوڈ

کراچی(مطلوب حسین) ایف آئی اے نے مبینہ طور پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر قطر جانیوالے مسافر کو آف لوڈ کردیا ،تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر قطر جانے والے مسافر نعمان شوکت کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق آف لوڈ کیا گیا مسافر ڈرائیور کی ملازمت کے لیے قطر جا رہا تھا اور اس مقصد کے لیے اس نے پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا ،دورانِ جانچ پیش کردہ ڈرائیونگ لائسنس مشکوک پایا گیا۔ لائسنس پر موجود کیو آر کوڈ کی اسکیننگ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات مسافر کے شناختی کوائف سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں، جس سے دستاویز کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہوا۔

اہم خبریں سے مزید