• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز پر حملہ

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔ 

اپنے بیان میں انصار اللّٰہ نے کہا کہ نشانہ بنائے جانے والے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ 

اس سے پہلے بر طانوی میری ٹائم ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساحل الشقیق سے 70 ناٹیکل میل دور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔

ٹینکر کے کپتان کے مطابق میزائل لگنے سے آگ لگی ہے، کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی اثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید