• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹ ڈشز کو چیونٹیوں سے سجانے والا جنوبی کوریائی ریسٹورنٹ مالک مشکل میں پڑ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی کوریا میں مشہور ریسٹورنٹ کے مالک نے میٹھے پر سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کر ڈالیں۔ 

جنوبی کورین استغاثہ کی عدالت سے ریسٹورنٹ مالک کے لیے ایک سال کی سزا اور تقریباً 13 ہزار 510 ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ریسٹورنٹ مالک نے سوئٹ ڈشز کو سجانے کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چیونٹیوں کو صرف محدود پیمانے پر ٹاپنگ کے لیے استعمال کیا۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بارے میں گاہکوں کو آگاہ کر دیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں میں استعمال کی گئیں۔

عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنانے والی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے قوانین کے تحت چیونٹیاں انسانی خوراک کے طور پر استعمال ہونے والے 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید