سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن کے لیے کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے، پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں، رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی کے مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔