اسلام آباد (عاصم جاوید) ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپارٹمنٹ کے نئے سب لیز ہولڈر نے بھی عدالت سے رجوع کر لیا۔ شاہد نصیر نے پراجیکٹ کے ٹاور سی میں بانی پی ٹی آئی کا اپارٹمنٹ سب لیز پر حاصل کیا تھا۔ شاہد نصیر اور اعتزاز احسن کی بیٹی زینب احسن نے فریق بننے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔