اسلام آباد (طاہر خلیل ) شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔