کراچی( مطلوب حسین)وفاقی بجٹ برائے سال 2026۔2027 میں وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارتِ داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کے سیکیورٹی انفراسٹرکچر، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو کے کاؤنٹر ٹیررازم اور سائبر کرائم پراجیکٹس اور نادرا کے اسمارٹ بارڈر مینجمنٹ کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 ارب 70 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے تاکہ ملک کے سیکیورٹی نظام کو جدیدٹیکنالوجی سے لیس کیا جا سکے۔