کرچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت اب استحکام کی طرف جا رہی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں نمایاں ریلیف دیا ہے،نئے ٹیکس اقدامات کا اعلان نہیں کیا وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہاکہ حکومت نے اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا ہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں ترقی کی شرح چار فیصد رہنے کا امکان اور مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد کی توقع ہے خاص ہی بجٹ خسارہ تین اعشاریہ چھ فیصد ہے۔