• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کتے کے کاٹنے سے 1 اور ہلاکت، رواں سال اموات کی تعداد 14 ہو گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سندھ میں کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز سے 1 اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں اس مہلک مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔

انچارج ایمرجنسی جناح اسپتال کراچی کے مطابق ریبیز سے متاثرہ 45 سالہ شخص کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق متاثرہ شخص کو 2 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، تاہم اس نے کتے کے کاٹنے کے بعد اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مریض کو بخار، پانی سے خوف (ہائیڈروفوبیا) اور غنودگی کی حالت میں گزشتہ رات جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج صبح دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز سے ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق ریبیز سے 9 اموات 1 فلاحی اسپتال جبکہ 5 اموات جناح اسپتال میں رپورٹ کی گئی ہیں۔

صحت سے مزید