سندھ میں رواں برس ریبیز سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی، سانگھڑ کے نواحی علاقے جھول میں کتے کے کاٹے سے 8 سالہ بچی انتقال کرگئی۔
انچارج ڈاگ بائٹ کلینک انڈس اسپتال کے مطابق سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی ریبیز کے باعث انتقال کرگئی ہے۔
بچی کو ڈیڑھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، زخمی بچی کو رورل ہیلتھ سینٹر جھول لایا گیا تھا، بچی کو فوری طور پر ریبیز ویکسین دی گئی، جس کے بعد بچی کو حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
ورثا کا کہنا ہے کہ رورل سینٹر جھول سے ویکسینیشن کے بعد اسی دن حیدر آباد سے بھی ویکسین اور ریبیز امیونو گلوبلین انجکشن لگوایا۔
ورثا نے مزید کہا کہ اس کے باوجود بچی کی طبیعت بگڑتی گئی، بچی کو تشویش ناک حالت میں ٹنڈوآدم لے گئے، جہاں سے کراچی بھیجا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر خالدہ نے کہا کہ چہرے پر کتے کے کاٹنے سے دماغ پر ریبیز کے جلداثرات ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، مریض زیادہ خطرے میں ہو تو آر آئی جی ویکسین لگتی ہے، جو ہمارے پاس نہیں۔