موٹر وے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گوادر کے قریب پیٹرولنگ کے دوران موٹر وے پولیس افسران کو ایک بیگ سڑک سے ملا جس میں قیمتی زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مالک کو تلاش کیا اور قانونی و تصدیقی مراحل کے بعد قیمتی سامان مالک کے سپرد کر دیا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ سفر کے دوران بیگ سڑک پر گر گیا تھا جس کا مالک کو علم نہ ہو سکا تھا۔