• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی مت کہے کارکردگی پر عوام ووٹ دیتی ہے، علی خورشیدی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی یہ مت کہا کرے کہ کارکردگی پر عوام ووٹ دیتی ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے کہا کہ پی پی کی حکومت میں سے ایلکٹ ایبلز نکال دیں تو حکومت گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مت کہا کریں کہ کارکردگی پر عوام ووٹ دیتی ہے، حکومتی اراکین کی جانب سے ہماری زبان و بیان پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین اس بجٹ کو کامیاب بجٹ سمجھتے ہیں، ایسا لگا کہ یہ بجٹ سندھ کی عوام کو خسارے میں ڈال رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید