• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی آرڈیننس، اوگرا میں بیوروکریٹ کی سربراہی کا راستہ ہموار

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے سینئر سول سرونٹس کے لیے عارضی طور پر ملک کے توانائی کے ریگولیٹر کی سربراہی کی راہ ہموار کر دی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کے تحت "چیئرمین" کی قانونی تعریف میں توسیع کی گئی ہے تاکہ عہدے کا اضافی چارج سنبھالنے والے سول سرونٹ کو بھی اس میں شامل کیا جا سکے۔ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت کسی بھی گریڈ 21 یا اس سے اوپر کے ایسے سول سرونٹ کو، جو اس عہدے کے لیے مطلوبہ اہلیت رکھتا ہو اور پیٹرولیم ڈویژن میں تعینات نہ ہو، اوگرا کے چیئرمین کا اضافی چارج زیادہ سے زیادہ تین ماہ یا مستقل چیئرمین کی تقرری تک، جو بھی پہلے ہو، سونپ سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید