استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں جتنی جماعتیں برسر اقتدار رہیں، وہ اپنے منشور پر عمل نہ کراسکیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، آج پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کا دل اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، حکومت بنانے کا موقع ملا تو کشمیر کو پاکستان کی خوبصورت ترین وادی بنا دیں گے۔
سربراہ آئی پی پی نے مزید کہا کہ کشمیرمیں جتنی جماعتیں برسر اقتدار رہیں، اپنے منشور پر عمل نہ کراسکیں، جو اقتدار میں رہے ان سے عوام پوچھے۔