صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے کرغیزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری بشکیک میں کرغیزستان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
آصف علی زرداری بشکیک میں یادگار شہداء پر بھی حاضری دیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
کوئٹہ سے محکمہ تعلیم بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ہر بجٹ بانی سے ملاقات کے بغیر پیش اور منظور ہو جاتا ہے۔
لاہور ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ ریپ اور اغوا کیس کا مقدمہ سی تھانے میں درج کرلیا گیا۔
کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) یلو لائن کیس کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) یلو لائن کیس کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
کراچی کے سانحہ گل پلازا کیس میں پراسیکیوشن نے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے پولیس چالان دوبارہ واپس کر دیا، پولیس نے چالان میں گل پلازا کے بلڈنگ ڈیزائن میں تبدیلی، تعمیراتی بے ضابطگیوں اور متعلقہ انتظامی اداروں کی غفلت کا ذکر ہی غائب کردیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے جدوجہد صرف بانی کی قید تنہائی ختم کرانے اور علاج کےلیے ہے۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے قرار دیا کہ پولیس کا کام جرائم کی روک تھام اور قانون کے مطابق تفتیش کرنا ہے۔ پولیس کا کام لوگوں کو سزا دینا یا ان کی تذلیل کرنا نہیں۔
مرکزی ملزمہ اور اس کی بیٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیاگیا جبکہ دونوں بیٹوں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا،متاثرہ بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس حکام کے مطابق علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطاب کر رہے تھے کہ اچانک اپنی کرسی پر ہی گر گئے۔
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے سربراہ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں جتنی جماعتیں برسر اقتدار رہیں ، وہ اپنے منشور پر عمل نہ کراسکیں۔