کوٹ ادو میں پولیس کی نوکری میں اپلائی کرنے کے لیے اپنے گھروں سے نکلنے والی 2 لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں، دونوں لڑکیاں مظفر گڑھ پولیس میں نوکری کے لیے اپلائی کرنے کا کہہ کر اپنے گھر سے نکلی تھیں۔
کوٹ ادو کے علاقے موضع چوہدری سے یکم جولائی کو دو لڑکیاں اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلی تھیں کہ وہ مظفر گڑھ پولیس میں اپلائی کرنے جا رہی ہیں، بعد ازاں دونوں لاپتہ ہو گئیں۔
اہلخانہ کے مطابق لڑکیوں کے نمبر بھی بند جا رہے ہیں اور انھیں شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے دونوں لڑکیوں کو اغوا کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔
ترجمان مظفر گڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس میں نہ تو کوئی بھرتی ہورہی ہے اور نہ ہی بھرتی کا کوئی عمل جاری ہے، تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔