بھارتی ریاست راجستھان میں ایک خاتون گھر سے زیورات چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھر کے مالک نے واپسی پر جب ایک غیر خاتون کو اپنے گھر کے اندر پایا تواس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔
گھر میں پھنس جانے کے دوران خاتون نے مالک مکان کو دھمکی دی کہ اگر اس نے باہر جانے نہیں دیا تو وہ اپنے کپڑے پھاڑ لے گی اور شور مچا کر پڑوسیوں سمیت پولیس کو بلا لے گی۔
اس دوران مالک مکان گھر کا مرکزی دروازہ فوری طور پر بند کر کے باہر نکل گیا اور اپنے پڑوسیوں کو اپنے گھر بلا لایا۔
گھر کے مالک نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل سے بنی ویڈیو نے گھر کے مالک کو گرفتاری اور اس کے خلاف مقدمہ درج ہونے سے بچا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون عادی مجرم ہے جس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔