کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی اطہر اور عبدالرزاق کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر زخمی افراد کے اہلخانہ نے احتجاج کیا اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج کررہے ہیں، انکوائری ہوگی۔