کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میںایک اعلیٰ سطح وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔وفد میں جنرل سیکرٹری پرویز احمد ایڈووکیٹ، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، شیخ عبدالماجد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی شامل تھے، جبکہ محمد نعیم خان اور دیگر ذمہ داران بھی ملاقات میں شریک تھے۔