اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون شہری کا نام عدالتی احکامات کے باوجود بار بار نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بنکنگ کورٹ کی جج زیبا چوہدری اور ایف آئی اے سے آج وضاحت طلب کر لی۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بار بار سفری پابندی کی فہرست میں نام ڈالنے کے خلاف خاتون شہری ندا خان کی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت فاضل جسٹس نے ایف آئی اے اور بینکنگ کورٹ سے تحریری وضاحت طلب کی کہ عدالت کے سابقہ احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔