اسلام آ باد (رانا غلام قادر)ستمبر2027میں اسلام آ باد میںہونے والی ایس سی او SCOسر براہ کانفرنس کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ کنوشن سنٹر تعمیر کرنے کیلئے سی ڈی اے نے ڈیزائن کی منظوری دیدی ۔ یہ کنونشن سنٹر بارہ کہو بائی پاس کے قریب 45ایکٹر اراضی پرتعمیر کیا جا ئے گا۔کنونشن سنٹر کی تعمیر کیلئے تین چینی کمپنیوں نے بڈز جمع کرائی تھیں ۔ انہوں نے پاکستانی فرموں کی شراکت داری اختیار کی ہے۔