آئی سی سی اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی جبکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک بڑھانے پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔
آئی سی سی نے متحدہ ہائے ریاست امریکا (یو ایس اے) کرکٹ اور کرکٹ کینیڈا کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں فرانس کرکٹ کو نوٹس پر رکھا گیا جبکہ ماریشس کرکٹ فیڈریشن کو ایسوسی ایٹ ممبرشپ دے دی گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے کل ممبرز کی تعداد 111 ہوگئی۔
ادھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک بڑھانے پر آئی سی سی اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ ون ڈے کرکٹ 40 اوورز تک رکھنے پر بھی واضح بات سامنے نہیں آئی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی سالانہ اجلاس 8 جولائی سے 11 جولائی تک ایڈنبرا میں ہوا۔