• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کوششوں سے تیسری عالمی جنگ رک گئی: سردار محمد یوسف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسلام آباد میں علمائے کرام اور مشائخ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں علمائے کرام اور مشائخ کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کی گئی، جبکہ ملک، ریاستی اداروں اور پاک افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے تیسری عالمی جنگ رک گئی، جبکہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی محنتیں رنگ لے آئیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کی سفارت کاری کی کوششوں کو سراہ رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن اور سکون کی نیند سوتے ہیں۔

سردار محمد یوسف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکست دی، آج کا اجلاس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید