اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ ہمارا حق ہے اور ہم اپنا حق عوام کی طاقت سے حاصل کریں گے۔ جلد اسلام آباد میں ہزارہ کے عوام اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی تھی، انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد اس مسئلہ پر میٹنگ منعقد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام شہداء صوبہ ہزارہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہدا ہزارہ کی برسی کے موقع پر پورے ملک میں مقیم ہزارے وال نے تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہدا ہزارہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کانفرنس سے سینیٹر طلحہ محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی، ممبران قومی اسمبلی شائستہ جدون، مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر، کوآرڈینیٹر ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی،بریگیڈیئر شہزاد اعوان، سابق پارلیمانی لیڈر سردار اورنگ زیب ، کوہستان سے پرنس ذیشان، کوآرڈینیٹر بٹ گرام نوابزادہ ولی محمد، قاری محبوب الرحمن مسلم لیگ مانسہرہ کے صدر سید جنید قاسم شاہ، ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار عباسی، وسیم حسن خان سواتی، راجہ عدالت، حاجی شاہد خان، سردار اسلم، ممبران صوبائی اسمبلی سردار شاہ جہان یوسف، سیدہ سونیا شاہ، فائزہ ملک، سیدہ شہلا شاہ،سابق ایم پی اے نرگس بی بی، سردار ظہور احمد، سردار سعید، سردار بشیر، سردار قاسم بٹگرام، میاں عنایت الرحمنقاضی غلام مجتبی، قاضی الفت،مولنا ایوب،تحصیل چیرمین بفہ سردار شاہ خان، مانسہرہ شیخ شفیع، سابق ضلع ناظم سردار سید غلام، سردار غلام مصطفیٰ، سید ریاض علی شاہ، مسلم لیگ ایبٹ آباد کے صدر ملک مہابت اعوان، ملک ارشد اعوان، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد نواز، چوہدری نذیر، سردار فضل الرحمانقاضی الفت، قاضی محمد صادق، سردار لیاقت کسانہ، ناظم اقبال اعوان نےبھی خطاب کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ دور میں صوبوں کی تحریک کی شمع ہزارہ کے عوام نے اپنے خون سے روشن کی اور ہم اس شمع کو بجھنے نہیں دیں گے۔ہم نے ایک دن بھی ہزارہ صوبہ کی تحریک روکی نہیں۔ اقتدار ہو یا نہ ہو، ہزارہ صوبہ کا علم ہم نے اونچا رکھا۔