• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور ٹیم ہم ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے تیار ہیں: بابر اعظم

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بطور ٹیم ہم ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سیریز کیلئے دو ماہ سے تیاری کر رہے ہیں، تیاری کافی اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں اور فٹنس پر کافی محنت کی ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھے رزلٹ دیں۔

کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم نے کہا کہ پریشر نہیں ہے، نئی ذمہ داریوں سے اور اعتماد ملا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پلیئرز سے وننگ پرفارمنس لی جائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید