• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 20 سے زائد لوگوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنا کر لوٹنے والا گروہ گرفتار

لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس نے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں ایک خاتون اور اس کے دو ساتھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق غازی آباد میں ملزمہ سونیا نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور ایپ کے ذریعے موبائل فون نمبر کا تبادلہ کرکے لوگوں کو دوستی کے جال میں پھنساتی تھی۔

ملزمہ دوستی کے جھانسے میں آنے والے افراد کو گھر بلاتی جہاں اس کے ساتھی عظیم اور آصف انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر موبائل فون اور نقدی چھین لیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 20 سےزائد لوگوں کو ہنی ٹریپ کےذریعے لوٹ چکے ہیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید