اسلام آباد( نیو زرپورٹر)ایران اور امریکا کے مابین ثالثی کی پاکستانی کوششیں جاری‘ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر کویت کے وزیرخارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحا میں قطری ہم منصب خلیفہ بن حمد سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون‘باہمی تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے دونوں فریق قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام باہمی فوائد سے مستفید ہو سکیں۔