• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عبد اللّٰہ طاہر کے قتل کیس میں پیشرفت، شوٹر سامنے آ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 لاہور میں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبد اللّٰہ طاہر کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل میں شوٹرز سامنے آنے پر مقدمہ کی تفتیش تبدیل کر دی گئی، واقعے کی تفتیش تھانہ غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس کر رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی شوٹر ارسلان جٹ گاڑی کے ذریعے شوٹرز کو گوجرانوالہ سے لاہور لایا تھا، عبد اللّٰہ طاہر کو قتل کروانے والا ملزم گوگی بٹ بیرونِ ملک ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروانے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبد اللّٰہ طاہر کے قتل کا واقعہ رواں برس 29 جولائی کو پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید